”پاک ویل“ گاڑیوں کی خریدوفروخت کیلئے اہم ویب سائٹ ہے: سنبل سرفراز منج
اہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین ” پاک وہیل“ سنبل سرفرازمنج نے کہا ہے کہ ” پاک وہیل“ کا آغاز 2003 میں حنیف بھٹی نے کیااور 2016 میں گاڑیوں کی خریدوفروخت اس کے علاوہ گاڑیوں کے پارٹس کی خریدوفروخت کے لیے ایک جدید ذریعہ بن گئی۔ ” پاک وہیل“ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں گاڑیوں سے منسلک ہر انفارمیشن حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہاں گاڑیوں کو نہ صرف خریدا جاسکتا ہے ۔ ” پاک وہیل“ پر پوسٹ کیا گیا ایڈ صارف تفصیل سے چیک کرسکتا ہے۔ سنبل سرفراز منج نے کہا کہ پاک وہیل میں 172 لوگ کام کررہے ہیں اور اُن کے تین بڑے شہروں میں آفس موجود ہیں۔ جس میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد شامل ہیں۔ پاک وہیل ” اپنی ایک اور نئی سروس کے ساتھ مارکیٹ میں آرہا ہے۔ اس سروس کا نام ” کارسور“ ہے۔ کارسور کی ٹیم اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ کسی وجہ سے پینٹ کی گئی ہے آیا کہ گاڑی کا Accidant ہوا ہے یا پھر کوئی راگڑ لگنے سے گاڑی کو پینٹ کیا گیا ہے۔