سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاری 21 ارب 16 کروڑ روپے کم ہو گئی
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی مندے کے باعث 100 انڈیکس 41.40 پوائنٹس کمی سے 32700 کی بالائی حد برقرار نہ رکھ کر 32669.16 پربندرہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 21ارب 16کروڑ روپے کی کمی رہی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی حالات میں کشیدگی‘ غیر ملکی سرمایہ کا انخلاءاورکئی منفی عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص کی فروخت کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 41.40 پوائنٹس کمی پر 32669.16 پر بند رہا۔مجموعی مارکیٹ کیپٹل 68کھرب 68ارب 2کروڑ 92 لاکھ 99ہزار232 روپے کمی پر 68 کھرب 46 ارب 86کروڑ 82 لاکھ 25 ہزار821 روپے ہوگئی۔