• news

ٹیوٹا کے 4 ہزار سے زائد ملازمین مستقل کر دیئے گئے

لاہور( سٹاف رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا )نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اپنے تمام ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے۔ صوبہ بھر میں واقع 374ٹیوٹا اداروں میں کام کرنے والے4000ہزار سے زائد ٹیوٹا ملازمین بشمول ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اس ریگولرازیشن سے مستفید ہونگے اس کے نتیجے میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملازمین کو پنشن اورپراویڈنٹ فنڈ کے ساتھ دیگر مراعات بھی حاصل ہونگی۔ ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق نے گزشتہ رو ز ٹیوٹا سیکرٹریٹ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرپر سن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ، چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور ٹیوٹا کی اعلی انتظامیہ موجود تھی چوہدر ی محمد شفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام ملازمین کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تمام ملازمین وزیراعلیٰ پنجاب کا ریگولرکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ان ملازمین کوریگولر ملازم کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن