• news

ڈیوائسز کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کیلئے زونگ اور ٹی سی ایس میں معاہدہ

لاہور (نیوز رپورٹر) زونگ اور ٹی سی ایس نے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت زونگ کی جدید ترین موبائل براڈبینڈ ڈیوائسز رعایتی قیمتوں پر ٹی سی ایس کے ملک بھر میں قائم 800 سے زائد ایکسپریس برانچز میں سے منتخب برانچوں پر دستیاب ہونگی۔ اس کے علاوہ صارفین یہ ڈیوائسز کسی بھی وقت بذریعہ ٹی سی ایس ہیلپ لائن گھر منگوا سکتے ہیں۔ اس موقع پر زونگ کے ڈپٹی سی ای او نیاز اے ملک نے کہا کہ اس معاہدہ سے زونگ کے لاکھوں صارفین استفادہ کر سکیں گے۔ ٹی سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اکرم نے زونگ کے ساتھ معاہدے کا کہا۔ ٹی سی ایس صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن