نبی کریمؐ کی بعثت کا مقصد بھٹکی انسانیت کو راستہ دکھانا تھا: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدیؐ اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آنے سے پہلے دنیا میں ظلم و جبر، فساد سمیت ہر طرح کی برائیاں پھیلی ہوئی تھیں۔ سابق ادیان صرف چند لوگوں تک محدود تھے۔ ایسے ظلمت کے اندھیرے میں نبی کریمؐ کی بعثت کا مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم کا راستہ دکھا کر اس پر چلانا تھا۔ قرآن پاک میں انسانیت کی فلاح کا مکمل نظام اور ضابطہ حیات اتارا گیا اس کے لیے نبی پاکؐ نے صحابہ کی تربیت فرمائی۔