شاہکوٹ: زیادتی کے ملزم کی میڈیکل رپورٹ میں تاخیر، تھانیدار کا ہسپتال ملازمین پر تشدد
شاہکوٹ (نامہ نگار) زیادتی کے ملزم کا مےڈےکل رزلٹ دےنے مےں تاخےر پر پولےس کی تحصیل ہسپتال مےں ہنگامہ آرائی، اےمرجنسی روم مےں زےر علاج اےک خاتون حالت غےر ہونے اور بروقت رےفر نہ ہونے پر دم توڑ گئی۔ پولےس اہلکاروں کے ہسپتال عملہ پر وحشےانہ تشدد سے تےن ملازمےن زخمی ہوگئے۔ ہسپتال کے عملہ کا اےمرجنسی روم کے علاوہ دےگر تمام شعبے بند کرکے پولےس کی غنڈہ گردی کےخلاف شدےد احتجاج۔ بتاےا گےا ہے کہ پولےس تھانہ صدر شاہ کوٹ کی پولےس چوکی محمد پورہ کا انچارج اے اےس آئی فےروز بھٹی زیادتی کے ملزم نصےر کا مےڈےکل رزلٹ لےنے کیلئے تحصےل ہسپتال گیا تو اےمرجنسی وارڈ مےںڈاکٹر عبدالغفاراےک خاتون مرےضہ کا علاج کر رہے تھے جس پر ڈےوٹی پر مامور ملازم نے اسے انتظار کرنے کو کہا جس پر تھانےدار مشتعل ہوگےا اور اےمرجنسی وارڈ کے ملازم بابر کے ساتھ مبےنہ طور پر بدکلامی پر نوبت تلخ کلامی تک جا پہنچی۔ تھانیدار نے پولےس ملازمےن کے ہمراہ ہسپتال کے عملہ پر دھاوا بول کر زبردست تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے ڈےوٹی پر موجود ملازمےن بابر، قےصر اور ضےغم زخمی ہو گئے جس سے اےمرجنسی کا نظام درہم برہم ہوگےا اور ایمرجنسی مےں زےر علاج خاتون ثرےا بی بی نازک صورتحال کے پےش نظر الائےڈ ہسپتال آباد رےفر ہونے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔ وقوعہ کے بعد پولےس اہلکار رفوچکر ہوگئے۔ ہسپتال کے عملہ نے اےمرجنسی کے علاوہ دےگر تمام شعبے بند کر کے پولےس گردی کے خلاف شدےد احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لےنے کا مطالبہ کےا ہے۔
تھانیدار/ تشدد