طاہر القادری عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے کینیڈا سے بھارت روانہ
لاہور (آن لائن) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے کینیڈا سے بھارت روانہ ہوگئے، وہ آج صبح نئی دہلی ائرپورٹ پہنچیں گے جہاں منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے ذمہ دار اور کارکن استقبال کرینگے۔ سربراہ عوامی تحریک عالمی صوفی کانفرنس سے خطاب کرینگے، اس کانفرنس میں دنیا کے 40 ممالک سے اسلامک سکالرز اور مشائخ شریک ہونگے۔ وہ بھارت میں فروغ امن نصاب کے حوالے سے مختلف تقریبات کی صدارت کرینگے اور اولیائے اللہ کے مزارات پر حاضری دینگے۔
طاہر القادری