• news

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈی جی خان اور ساہیوال میڈیکل کالجز کا الحاق کرلیا

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال میڈیکل کالج کا الحاق تسلیم کرلیا۔ دونوں میڈیکل کالجوں کے غیر رجسٹرڈ طلبا و طالبات بھی رجسٹرڈ ہوگئے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اسلام آباد میں 142 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ، ڈاکٹر عامر بندیشہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے کہاکہ دونوں میڈیکل کالجوں کے طلبا کیلئے آج یادگاری دن ہے۔ میڈیکل کالجوں کے غیررجسٹرڈ طلبا و طالبات کا مستقبل محفوظ ہوگیا ہے۔
کالج/ الحاق

ای پیپر-دی نیشن