سرینگر: میرواعظ کی طبیعت اچانک خراب ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا
سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ”ع“ گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، میرواعظ کے میڈیا ایڈوائزر نے بتایا کہ میرواعظ پر اچانک اس وقت غشی طاری ہوئی جب وہ گزشتہ روز جامع مسجد کی طرف جارہے تھے، انہیں فوری طور پر واپس گھر پہنچایا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انکا معائنہ کیا اور مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔