کراچی، مشرف کی طبیعت پھر خراب وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی/ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی۔ ترجمان اے پی ایم ایل کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم پرویز مشرف کے گھر میں موجود ہے اور طبی معائنہ کیا گیا۔ پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاﺅں میں تکلیف بڑھ گئی ہے۔ ادھر غازی عبدالرشید قتل کیس میں مشرف نے اپنے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے ہیں۔ مشرف نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ بیماری کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا 20 فروری کا حکم معطل کرے۔
مشرف/ طبیعت