• news

اشرف غنی کے کاموں میں مداخلت سے گریز کریں، اوباما کی عبداللہ عبداللہ کو ہدایت

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) اوباما نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ عبداللہ سے اپنی حدود میں اپنے اور صدر اشرف غنی کے کاموں میں مداخلت نہ کرنے کا کہا ہے۔ امریکی صدارتی ترجمان جان کربی کی روزانہ کی بریفنگ میں اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہم اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان قومی اتحادی حکومت کے استحکام کیلئے تعاون کی حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا اوباما دونوں افغان رہنماﺅں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سکیورٹی، گورننس اور دیگر معاملات پر گفتگو کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تردید نہیں کی۔ دوسری طرف رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے تک افغانستان میں نیٹو فورسز کی سربراہ کرنے والے امریکی جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ وہ اپنی واپسی تک افغانستان میں امریکی فوج کی سرگرمیاں بڑھانے کی سفارش کرتے رہے تھے تاکہ افغان طالبان کی بغاوت کو روکا جا سکے تاہم انہوں نے اس حوالے سے امریکی فوج کی طاقت میں اضافے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن