• news

چیئرمین نیب نے افسروں کی ڈگریوں کی تصدیق کا کوئی نیا حکم جاری نہیں کیا: ترجمان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب نے افسروں کی ڈ گریوں کی تصدیق کا کوئی نیا حکم نہیں دیا۔ نیب کے تمام افسران کی ڈگریوں کی تصدیق ہوچکی۔ ترجمان کے مطابق نیب کے صرف ایک افسر کی ڈ گری جعلی پائی گئی تھی جس کا کیس عدالت میں ہے۔ چیئرمین نیب کی ہدایت پر تمام افسران کی ڈ گریاں چیک کی گئیں۔ ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے خبروں اور 7 روز کی ڈیڈ لائن درست نہیں۔
نیب/ ڈگریاں

ای پیپر-دی نیشن