• news

کینیڈا: تدفین کے موقع پر مسلمانوں کے قبرستان میں فائرنگ، 4 زخمی

کوچرانے (صباح نیوز) کینیڈا کے صوبے البرٹا کے قصبے کوچرانے میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا نے رائل کینیڈین مانٹڈ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوچرانے کے قریب 4 افراد کو گولی مار دی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں کو نزدیکی شہر کیلگری کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ پولیس کے مطابق قبرستان میں تدفین کے موقع پر لوگوں کا ایک گروپ وہاں موجود تھا۔ پولیس سارجنٹ جیک پوئٹرس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ موقع پر موجود افراد میں سے ہی کسی نے کی۔ قبرستان کے انچارج ذوہیر عثمان نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل ایک 21 سالہ نوجوان حمزہ نذیر کی آخری رسومات جاری تھی، تاہم انہوں نے کہا کہ انکا نہیں خیال کہ اس فائرنگ کا مذکورہ شخص سے کوئی تعلق ہے، جس کی تدفین کی جارہی تھی۔ دوسری جانب کیلگری کے امام سید سہروردی کے مطابق انہوں نے موقع پر موجود 2 لوگوں سے بات چیت کی، جنھیں شبہ ہے کہ فائرنگ مافیا کے کسی مسئلے پر کی گئی۔ 'یہ نفرت پر مبنی واقعہ نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ گینگ وار یا پھر انتقامی کارروائی تھی؟
کینیڈا/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن