• news

کالعدم تنظیم سے رابطے کا شبہ، جناح ہسپتال کے سینئر رجسٹرار ابوریحان گرفتار

لاہور (نامہ نگار) جناح ہسپتال کے سینئر رجسٹر ار حافظ قرآن ڈاکٹر ابوریحان کو کالعدم تنظیم سے رابطے کے شبہ میں حساس اداروں نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کے ہی 6 سینئر ڈاکٹروں سے پہلے بھی حساس ادارے تفتیش کر چکے ہیں۔ حافظ ڈاکٹر ابوریحان فیصل ٹائون میں ایک پرائیویٹ ہسپتال بھی چلاتے ہیں۔ ڈاکٹر ابوریحان فیصل ٹائون میں ہسپتال سے کار پر گھر جانے کے لئے نکلے مگر وہ واپس نہ پہنچے۔ ڈاکٹر ابو ریحان کے سسر ڈاکٹر عمران وحید نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سے ملاقات کے بعد تھانہ فیصل ٹائون میں ان کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ڈاکٹر عمران وحید کے مطابق ڈاکٹر ابوریحان کے لاپتہ ہونے کے بعد سادہ کپڑوں میں چند افراد نے ہمارے گھر کے گرد و نواح میں آ کر ڈاکٹر ابوریحان کے بارے لو گوںسے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے ذرائع سے معلوم کرایا ہے اور انہیں پیغام بھی موصول ہو گئے ہیں کہ حافظ ڈاکٹر ابو ریحان کو حساس ادارے لے کر گئے ہیں اور وہ ان سے کوئی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن