کراچی: مشرف کی کمر میں شدید تکلیف، ضیاء الدین ہسپتال منتقل
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت پھر بگڑ گئی۔ کمر میں شدید تکلیف پر انہیں کلفٹن کے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پرویز مشرف کے علاج کیلئے ان کے ذاتی معالجین اور سپیشلسٹ ڈاکٹر کو ہسپتال طلب کر لیا گیا۔ پرویز مشرف کے ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ لئے گئے۔