قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا 7 زیرالتوا بلوں کی منظور ی کیلئے جوائنٹ سیشن بلانے کی منظوری لی جائے گی
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا، قومی اسمبلی کا آج سے شروع ہونیوالا اجلاس 2ہفتے تک چلے گا جس میں پی آئی اے سمیت 7زیر التواء بلوں کی منظور ی کیلئے جوائنٹ سیشن بلانے کی ایوان سے منظوری لی جائے گی، حکومت کی جانب سے پی آئی اے سمیت 7بل منظور کرانے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطے سمیت بیرون ممالک موجود حکومتی اراکین اسمبلی اور سنیٹرز کو بھی طلب کر لیا گیا ۔