• news

سنی نے ٹیلنٹ ہنٹ سائیکلنگ ریس جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب میں سائیکلنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں دوسری ریس کا انعقاد گزشتہ روز سائیکلنگ ویلیو ڈروم قذافی سٹیڈیم میں ہوا جس میں سائیکلسٹ سنی نے مقررہ 1000 میٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31.18 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر حسین اور شمعون تیسرے نمبر پر رہے جونیئر میں پہلی پوزیشن شمعون عارف دوسری سینل یوسف اور انتھنی یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ریس کا افتتاح سابقہ انٹرنیشنل سائیکلسٹ مدثر شاہ نے کیا جبکہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سابقہ انٹرنیشنل سائیکلسٹ خالد محمود نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسئم کئے اس موقع پر صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان کلیئر اور سیکرٹری فرخ وزیر نے کھلاڑیوں کو ریس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا جبکہ دیگر انتظامیہ میں شہزاد بٹ، امجد خان، شکیل احمد، ممتاز ریاض، عامر وزیر، بابر، محمد رمضان اور جمیل نے اپنی صلاحیتوں سے ریس کو کامیاب بنایا ریس کے آغاز میں سابقہ واپڈا سائیکلسٹ رستم کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن