• news

بنگلہ دیش اومان کو ہراکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ٹین مرحلہ میں پہنچ گیا

دھرم شالا(سپورٹس ڈیسک) بھارت میںجاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں بنگلہ دیش نے اومان کوڈی ایل میتھڈ کے تحت 54رنز سے ہراکر سپر ٹین مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بنگلہ دیش نے وکٹوںپر 180رنز بنائے ۔تمیم اقبال نے ناقابل شکست103رنز کی اننگز کھیلی۔بارش کی وجہ سے اومان کو 12اوورز میں 120 رنز کا ٹارگٹ ملا‘مگر 9وکٹوں پر 65رنز بناسکی۔شکیب الحسن نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تمیم اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ بنگلہ دیش پرسوں پاکستان کیخلاف سپر ٹین مرحلے کا پہلا میچ کھیلے گا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں ہالینڈ نے آئرلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی ہے۔ہالینڈ کی جانب سے دیے گئے 60 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ چھ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز ہی بنا پائی۔آئرلینڈ کی جانب سے پال میکرین نے دو اوورز میں 11 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ انھوں اس میچ میں دو بار ہیٹ ٹرک کرنے کا موقع بھی ملا تھا۔ میچ کو بارش کے باعث چھ، چھ اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے ہالینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مقررہ چھ اوورز میں ہالینڈ نے پانچ وکٹوں پر 59 رنز بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن