یوتھ فورم کا اجلاس، یوم پاکستان ’’کشمیر‘‘ کے نام سے منانے کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) یوتھ فورم فار کشمیر لاہو ر ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری ایوان کشمیر لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں یوتھ فورم فار کشمیر کے کنوئینرز اور عہدیداران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 23مارچ کو یوم پاکستان شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے پروگرام کو آخری شکل دی گئی ۔ یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام یوم پاکستان ''کشمیر'' کے نام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں حاجی محمد یوسف خان، شیخ مظہر احمد، نور سمند بھٹی، شیراز چیمہ، علامہ حسین احمد اعوان، اُجالا شفیق اور ڈاکٹر رابعہ خان نے شرکت کی۔