حکومت پُرامن پاکستان کا وعدہ پورا کرے گی: محمود حسین کمبوہ
لاہور (خبر نگار) سینئر ممبر کوارڈینیشن وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری محمود حسین کمبوہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں آنے والی نسل کو خوشحالی اور پُرامن پاکستان دینے کا وعدہ پورا کرے گی۔ پاک فوج سے مِل کر دہشت گردی پر کسی حد تک قابو پالیا۔ اسی طرح غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔ پچھلی حکومت کو دیئے ہوئے مسائل بھی حل ہونگے۔