عوام کو سہولتیں دہلیز پر پہنچا رہے ہیں: مردان زیدی
لاہور (نیوز رپورٹر) یونین کونسل 198 کے چیئرمین مردان علی زیدی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوششوں سے عوام کو سہولتیں اُن کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچی جیل روڈ کالونی فیروز پور روڈ میں 200 کے وی اے کا نیا ٹرانفسارمر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سینئر مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز عوامی توقعات پر پورا اتر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔