ختم نبوت اسلام کا مرکزی عقیدہ ہے: علماء
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت قرآن کی ایک سو آیات اور دو سو احادیث سے ثابت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا مرکزی عقیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اللہ وسایا‘ مولانا سید محمود میاں‘ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان‘ مولانا محبوب الحسن طاہر‘ مولانا عزیزالرحمن ثانی‘ مولانا قاری عبدالعزیز‘ قاری علیم الدین شاکر‘ مولانا عبدالنعیم‘ قاری ظہورالحق‘ مولانا محمد قاسم گجر‘ مولانا سعید وقار نے لاہور میں تین روزہ ختم نبوت کورس میں شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔