• news

حقوق نسواں بل سارا غیر شرعی نہیں، کئی شقوں پر تحفظات ہیں: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) خواتین پر تشدد اسلام میں حرام ہے ۔تحفظ حقوق نسواں بل کو مکمل غیر شرعی نہیں کہا جا سکتا، بعض شقوں پر تحفظات ہیں جن کی اصلاح کیلئے حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے اور کمیٹی قائم کر دی۔ توہین رسالتؐ کے قانون کا خاتمہ یا تبدیلی ممکن ہی نہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے عالمی عسکری اسلامی اتحاد کے قیام کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں ہونے والے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ کنونشن کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن