• news

کراچی : ڈاکوﺅں نے 24 کلو سے زائد سونا لوٹ لیا‘ کوئٹہ میں بینک گارڈ اور ہیڈ کانسٹیبل قتل

کراچی + کوئٹہ (کرائم رپورٹر+بیورو رپورٹ) کراچی میں ڈاکوﺅں نے 24کلو گرام سے زائد سونا لوٹ لیا، کوئٹہ میں بنک ڈکیتی، فائرنگ ہیڈکانسٹیبل اور سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے میں طارق روڈ پر ڈاکوﺅں نے زیورات کی دکان لوٹ لی اور 24 کلو گرام سے زائد کا سونا اور زیورات لوٹ کر فرا ر ہوگئے ۔ ڈاکوﺅں کی تعداد چار تھی جو پیر کی دوپہر سکیورٹی گارڈ کو قابو میںکرنے کے بعد زیورات کی دکان میں داخل ہوئے اور دکان کے مالک اور سیلز مینوں کو یرغمال بنانے کے بعد انتہائی اطمینان سے سونا اور شوکیس میں رکھے گئے زیورات سمیٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔کوئٹہ سے 20کلو میٹر دور کوئٹہ چمن روڈ کچلاک میں اسلامی بینک میں ڈکیتی، ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل اور سکیورٹی گارڈ جاںبحق جبکہ پانچ افراد زخمی ڈاکو بنک سے 50 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پیر کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں اسلامی بینک میں 8 سے 10ڈاکو داخل ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد سرور نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار سرور اور بنک کے سکیورٹی گارڈ عبدالقیوم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی گارڈ زین، سراج الحق، بنک منیجر عبدالشکور کیشیئر رحمت جبکہ ایک راہگیر مرتضیٰ خان زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو بینک سے 50 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہلاک اور زخمی ہونے والوںکو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا، پولیس کے اعلیٰ حکام چوہدری سرور، امتیاز شاہ ، سید ندیم ، اشفاق انور، اعتزاز گورایہ اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نامعلوم ڈاکوو ¿ں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ لاہور+ فیروز والا+ پشاور (نامہ نگاران + بیورو رپورٹ) لاہور میں کئی وارداتیں‘ مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سندر کے علاقہ چشتیاں روڈ پر اےک بیکری کا ڈرائیور عاصم ریکوری کرکے گاڑی پر آرہا تھا دوڈاکوﺅں نے اسے روک کر 33 ہزار روپے نقدی اور مو بائل فون لوٹ لےا۔ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر کے زخمی کردےا اور فرار ہو گئے ہےں۔ ہسپتال مےں زخمی ڈرائیور کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ گوالمنڈی کے علاقہ نےپئر روڈپر گاڈی ٹرسٹ بلڈنگ کے قرےب موٹر سائےکل پر سوار دو ڈاکوو¿ں نے گن پوائنٹ پر نوائے و قت کے شعبہ اشتہارات مےںسپلےمنٹ انچارج شےخ عابد رےاض سے 8 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے ہیئر کے علا قہ عسکری الیو ن میں سا بق ڈی آئی جی انٹر پو ل کے بیٹے کما ل حمید بھٹی کے گھر سے10لا کھ روپے کی نقد ی،طلائی زےورات اور دےگر سامان چوری کر لےا اور فر ار ہو گئے ہےں۔ڈاکوو¿ں نے نولکھا ٹیگور پارک میں حسن کی دکان سے4لاکھ روپے ، فیکٹری ایریا میں طاہر سے 55ہزار اورموبائل ،مسلم ٹاﺅن میں شاہد حسین سے 25ہزار اور موبائل ،گلشن راوی میں مرتضی علی سے 23ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے ۔ اچھرہ فیروز پور روڈ پر رانا حبیب کے دفتر کے باہر سے اس کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر0 5ہزار روپے نقدی نکال لی گئی۔چوروں نے جوہرٹاﺅن سے نعیم،کےنٹ سے فضل کی کارےں جبکہ شالیمار میں سے عاقب،فیکٹری ایریا میںسے مروت، اچھرہ میںسے رحمن ،گارڈن ٹاﺅن میں سے وسیم،لیاقت آباد میں سے رضاکی موٹر سائیکلیںچوری کر لی ہےں۔علاوہ ازیں لاہور میں نولکھا کے علاقہ میں ڈکیتی واردات کے ملزم گرفتار نہ کرنے پر تاجروں نے احتجاج کرتے ٹائر جلا کر سڑک بلا ک کر دی۔ پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی۔ جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا فلیمنگ روڈ کے تاجر شیخ ندیم کی دکان سے 3 روز قبل ڈاکو 25 لاکھ کے پریشر پائپ لوٹ کر لے گئے تھے اور انہو ںنے مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ محمد بخش کو زخمی کیا تھا۔ 3 روز گزرنے کے بعد پولیس تاحال ملزمان ک سراغ نہیں لگا سکی۔ تاجروں کا کہنا تھا علاقے میں ڈکیتی کی وا رداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے لیکن پولیس کے کان پر جوں نہیں رینگتی۔ اگر ڈکیتی ملزمان نہ پکڑے گئے تو وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔فیروز والا سے نامہ نگارکے مطابق کالاخطائی روڈ پر ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی کو لوٹ لیا۔ نقدی اور زیورات چھین کر لے گئے۔ چوروں نے اعظم کے گھر سے چھ لاکھ کے زیورات‘ 80 ہزار کی نقدی و دیگر سامان چوری کر لیا۔ نامعلوم افراد نے فرحان ساجد‘ نعمان اکرم کی موٹرسائیکل چوری کر لی۔ ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر نذیر انجم سے 35 ہزار روپے چھین لئے۔پشاور کے مضافاتی علاقہ تیرائی بالا میں مسلح رہزن درجنوں افراد کو لوٹنے کے بعد پولیس اور اہل علاقہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزمان کے زیر استعمال رکشہ، واردات میں استعمال ہونے والا پستول بمعہ کارتوس اور شہریوں سے چھینی گئی نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے مقابلہ میں ہلاک ہونے والے راہزن کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے جبکہ شناخت کےلئے فنگر پرنٹس بھی نادرا کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔ ایس پی کے مطابق اطلاع کے بعد تھانہ متھرا پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی صاحبزادہ سجاد خان کی قیادت میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی اور علاقہ مکینوں کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور علاقہ مکینوں نے جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک راہزن ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔علاوہ ازیں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق قصور کے علاقے سرائے مغل میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا دو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

وارداتیں

ای پیپر-دی نیشن