مسلم لیگ (ن) کی حکومت چاروں اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے‘ ملکر ملک سنواریں گے : وزیراعلی پنجاب
لاہور+رائیونڈ (خصوصی رپورٹر+نامہ نگار) وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اورہمےں ملکر اسے سنوارنا ہے۔ چاروں صوبے اےک لڑی مےں پروئے ہوئے ہےں۔ پنجاب حکومت نے اپنے تعلےمی پروگرامز مےں بلوچستان، خےبر پی کے، سندھ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمےر کے طلباءو طالبات کو بھی شامل کےا ہے اور اس ضمن میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بلوچ بہن بھائیوں کی خدمت کا فرض ادا کرتی رہے گی۔ حکومت پاکستان کی چاروں اکائیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔وزیرعلیٰ نے کہا کہ ”میں“ کی روش چھوڑ کر ”ہم“ کے راستے پر چلنے میں ہی ہماری بقا ہے اور اسی میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا راز مضمر ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب سے کےمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے بےن الاقوامی شعبہ کے اسسٹنٹ منسٹر لی جن نے بھی ملاقات کی، جس مےں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چےن دوطرفہ تعلقات کے فروغ، چائنہ پاکستان اکنامک کورےڈور، پاکستان مسلم لےگ (ن) اورکےمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے درمےان تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خےال ہوا۔ شہبازشرےف نے کہا کہ چےن پاکستان کا انتہائی مخلص اور بااعتماد دوست ہے۔ سی پےک کے منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔سی پےک پاکستان کےلئے اےک گےم چےنجر کی حےثےت رکھتا ہے۔ پاکستان اورچےن عالمی امور پر ےکساں موقف رکھتے ہےں۔ دہشت گرداقوام عالم کے مشترکہ دشمن ہےں۔دہشت گردی کی کارروائےاںکرنےوالے تمام گروپ برے ہےں جن سے مشترکہ کاوشوں کے ذرےعے نمٹنا ضروری ہے۔ انتہاءپسندی اور دہشت گردی پرامن معاشرے کے قےام کی راہ مےں حائل اےسی برائےاں ہےں جنہےں ختم کرنا ضروری ہے۔ ہاورڈ کینیڈی سکول کے طلبہ سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ اڑھائی برس کے دوران پاکستان میں حالات میںنماےاں بہتری آئی ہے اور معاشی اشاریے حوصلہ افزاءہیں۔ پاکستان سارک ممالک کا واحد ملک ہے جس کی شفافےت کے لحاظ سے د رجہ بندی بہتر ہوئی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل برلن نے پاکستان کی شفافےت کی درجہ بندی کو بہتر قراردےا ہے۔ پاکستانی معاشرہ تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی ہے اور آئین کے تحت رنگ ونسل کی تمیز کئے بغیر پاکستان کے ہر شہری کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ پنجاب حکومت تعلےم،صحت اور دےگر سماجی شعبوں بہتری کےلئے انقلابی اقدامات پر عمل پےرا ہے۔ جدےد ٹےکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جارہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ صارفین کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ صارفین کو بھی اپنے حقوق و فرائض سے شناسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں شہبازشرےف نے مسلم لےگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد اور ڈی آئی جی چودھری شفےق احمدکی رہائشگاہ رائےونڈ جا کر انکے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکےا۔
شہباز شریف