تحفظ نسواں قانون: مذہبی حلقوں کے خدشات دور کرنے کی ذمہ داری فضل الرحمن کو مل گئی
اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے فضل الرحمٰن کو پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ تحفظ حقوق نسواں قانون پر دینی حلقوں کی خواہش کے مطابق تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ فضل الرحمٰن سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے اور اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ اس بل میں اسلامی نظریہ کونسل کی سفارشات کے مطابق ترمیم کرے گی۔ تاہم مولانا فضل الرحمنٰ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پنجاب حکومت پہلے تحفظ حقوق نسواں قانون کو منسوخ کرے اس کے بعد خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسلامی نظریہ کونسل اور دینی جماعتوں کی مشاورت سے نیا قانون بنایا جائے۔ فضل الرحمنٰ دینی جماعتوں کی قیادت کو قائل کرنے میں کامیاب ہوئے تو اس بارے میں پیش رفت کا امکان ہے بصورت دیگر تحفظ حقوق نسواں کے قانون پر تضاد میں شدت پیدا ہو جائے گی۔
حکومت / عندیہ