ڈاکٹروں کا علی گیلانی کو مکمل آرام اور ملاقاتوں سے پرہیز کا مشورہ
سری نگر (کے پی آئی) حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی ہسپتال سے رخصت ملنے کے بعد خیریت سے ہیں اور ان کی صحت آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کرنے اور زیادہ لوگوں سے ملنے ملانے سے گرےز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حریت ترجمان ایاز اکبر نے کے مطابق گزشتہ روزپنجاب کی معروف سکھ تنظیم دل خالصہ، جماعت اسلامی ہند اور جمعیت اہلحدیث جموں کشمیر کے وفود نے مالویہ نگر نئی دہلی آکر گیلانی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا مانگی۔
علی گیلانی/ مشورہ