کراچی میں کچرے پر سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کی جائے: نہال ہاشمی
کراچی (نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کچہرے پر سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کی جائے۔ کراچی میں پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر سیاست کی جا رہی ہے۔ شہر میں پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل ہماری حکومت حل کریگی۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کراچی کی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ سے کراچی میں پارٹی کی رکنیت سازی شروع کی جائے گی۔