شبقدر: سیشن کورٹ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا‘ جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی
شبقدر (آئی این پی) شبقدر سیشن کورٹ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں دم توڑ گیا۔ منشی فضل صمد کو آبائی قبرستان متھرا نیو میں سپردخاک کردیا گیا۔ یوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ فضل صمد شبقدر سیشن کورٹ میں وکیل کے ساتھ منشی کی حیثیت سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے دھماکے میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔