• news

چودھری رحمت علی کا جسد خاکی پاکستان منتقل کرنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار کا اعتراض ختم کرکے سماعت کا حکم دیدیا

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لفظ پاکستان کے خالق چودھری رحمت علی کا جسد خاکی برطانیہ سے پاکستان منتقل کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ایک شہری عنصر محمود کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی جس میں وزارت خارجہ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن اور چیئرمین سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن