• news

لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں‘ 40 ملزم گرفتار

لاہور (صباح نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات سے 19 اشتہاری ملزم اور 21عدالتی مفرور گرفتار کر لئے گئے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں سے 19 اشتہاری ملزم اور 21 عدالت مفرور گرفتار کیے گئے جن میں سے لاہور سے 12 اشتہاری، دو عدالتی مفرور، گوجرانوالہ اور گجرات سے 7 اشتہاری، 19عدالتی مفرور حراست میں لئے گئے۔ تمام ملزمان کیخلاف انسداد انسانی سمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

ای پیپر-دی نیشن