• news

ناقص تفتیش‘ بااثر ملزم آزاد‘ سائلین ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائند نوائے وقت)سپریم کورٹ کے جسٹس امیر حانی مسلم نے قتل کیس میں سزائے موت کے ملزمان کی اپیلوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پولیس کی ناقص تفتیش عدالت کے سامنے ہے،پولیس نے قسطوں میں ملزموں کو گرفتار کر کے متاثرہ خاندان پر مہربانی کی ہے،کیا پولیس کو 16 سال گزرنے کے بعد بھی ملزمان نہیں ملے؟ مبینہ ملی بھگت سے بااثر ملزمان کو گرفتار ہی نہیں کیا جاتا جبکہ سائلین انصاف کے انتظار میں در در ٹھوکریں کھاتے پھر تے ہیں ،عدالت نے گجرات میں پانچ افراد کے قاتل کی اپیل خارج کردی جبکہ مقدمہ کے دوسرے مجرم کی سزا ئے موت میں کمی کرتے ہوئے اس کی سزاء عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے احکامات جاری کیئے۔عدالت نے قتل کی واردات میں ملوث دیگر مفرور دو ملزموں کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات کو حکم دیا ہے کہ سات روز میں مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن