• news

میزائل تجربات: روس نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کر دی: سلامتی کونسل کارروائی کرے: اسرائیل

برسلز، نیو یارک(اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) حالیہ بیلسٹک مزائلوں کے تجربات پر روس نے ایران پر پابندیاں لگانے کی مخالفت کر دی۔ بتایا جاتا ہے جب اقوام متحدہ میں روسی سفیر سے پوچھا گیا۔ سلامتی کونسل کو پابندیاں لگانی چاہئیں۔ تو ویتاس چیرکین نے نہ میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا یہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ امریکی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوا۔ برطانوی سفیر نے کہا بان کی مون سے کہیں گے میزائل تجربات پر رپورٹ تیار کی جائے آیا یہ قرار داد2231کی خلاف ورزی تو نہیں۔ فرانسیسی سفیر نے کہا ہم پریشان ہیں امریکی سفیر سمانتھا پارے نے کہا میزائل اسرائیل کیلئے خطرہ ہیں جو ہمارا اتحادی ہے۔ اسرائیلی سفیر نے کہا سلامتی کونسل ایران کیخلاف کارروائی کرے اور تادیبی اقدامات کئے جائیں۔ ……… نے عزم کا اظہار کیا سلامتی کونسل کے ایکشن کیلئے کوشش جاری رہے گی چین اور دیگر ارکان نے بھی روس کی حمایت کی۔ ادھر یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ میزائل تجربے پر ایران پر پابندیاں نہیں لگائیں گے۔ ایران نے میزائل تجربہ کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن