• news

بے نظیر قتل کیس، مشرف کے وکیل کی عدم حاضری، گواہ کے بیان پر جرح نہ ہو سکی

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث گواہ کے بیان پر جرح نہ ہوسکی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دو گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق سی پی او سعود عزیز ایس پی راول ٹائون خرم شہزاد، ایف آئے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں حاضر نہ ہوسکے جس کے باعث گواہ ڈی آئی جی محمد آزاد کے بیان پر جرح نہ ہوسکی۔ فاضل عدالت نے پراسکیوٹر چودھری اسد ایڈووکیٹ کو سکیورٹی مہیا نہ کرنے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید دو گواہوں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سہیل طارق اور ڈی ایس پی محمد شعیب کو آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضر ہونے کیلئے طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن