• news

ترکمانستان کے صدر دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترکمانستان کے صدر قربان علی ملک گلیوک بردی محمدوف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وہ وزیراعظم نواز شریف سے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ صدر مملکت ممنون حسین کے ساتھ بھی ان کی ملاقات طے ہے۔کابینہ کے اہم ارکان اور تاجروں سمیت اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ساتھ پاکستان آ رہا ہے۔ پاک ترکمانستان مشترکہ تجارتی فورم کا اجلاس ہو گا۔ ایک سفارتی ذریعہ کے مطابق دونوں قائدین ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن