بھارت نے طویل عرصہ سے قید 9 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا‘ واہگہ بارڈر پر قیدی سجدہ ریز ہوگئے
لاہور (خبرنگار) بھارت نے گزشتہ روز بھارتی جیلوں میں قید 9 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے جنہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی رینجرز کے حوالے کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے رہا کئے گئے 9 ماہ گیر غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت کی حدود میں داخل ہوئے تھے اور عرصہ دراز سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔ ان قیدیوں کو ایدھی فائونڈیشن کی طرف سے واہگہ بارڈر پر خوراک اور امداد مہیا کی گئی۔ جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ پاکستانی قیدی اپنی حدود میں داخل ہوتے ہی سجدہ ریز ہو گئے۔ماہی گیروں کو اکتوبر 2014ء میں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ انکا تعلق کراچی اور ٹھٹھہ سے ہے۔