• news

ماریہ شراپووا خیرسگالی کے عہدے سے معطل

ماسکو (سپورٹس ڈیسک) اقوام متحدہ نے ٹینس سٹار ماریہ شیراپووا کو ممنوعہ ادویات کے ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد خیر سگالی کے سفیر کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔روس سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ماریہ شیراپووا کا جنوری میں میلڈونیم نامی دوا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انھیں 12 مارچ سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن