ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاکستان، ویسٹ انڈیز آج مقابل، بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس ڈیسک)بھارت میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی ۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت ثنا ء میر کرینگی جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔بھارت میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ویمنز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر163رنز بنائے۔ کپتان مٹھالی راج نے 42‘کور نے چالیس‘ونیتھا نے اڑتیس اورکرشنا مورتی نے چھتیس رنز بنائے۔سلمیٰ خاتون اور رومانہ احمد نے د و دو وکٹیْںحاصل کیں ۔بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 91رنز بناسکی ۔نگار سلطانہ نے ناقابل شکست 27رنز بنائے۔شمین اختراکیس رنز بنائے۔پونم یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔کور کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔گزشتہ روز میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے سری لنکا ویمنز ٹیم کو سات وکٹوںسے ہرادیا۔ سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر110رنز بناسکی ۔سرنجیکا 37اورمینڈس 30‘جیانگانی 17رنز بناکر نمایاں رہیں۔باقی کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی ۔کاسپیرک نے دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے ہدف 15.5اوورز میں تین وکٹوںپرپورا کرلیا۔بیٹس37‘پریسٹ 28رنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔