چینی فوج کی لداخ میں ’’دراندازی‘‘ منوہر پاریکر نے بھارتی فوج کو معاملہ فلیگ میٹنگ میں اٹھانے کی ہدایت کردی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے لداخ وادی اورلیہہ میں چینی فوجیوں کے گھس آنے کے معاملے کو چینی حکام سے اٹھانے کیلئے بھارتی فوج کو ہدایت کر دی پاریکر نے انڈین آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ کو لکھا ہے کہ یہ معاملہ معمول کی فلیگ میٹنگ میں چینی حکام کے ساتھ اٹھایا جائے۔