امریکہ: جنوبی ریاستوں میں بارش اورسیلاب سے 5 افراد ہلاک‘ ہزاروں افراد بے گھر
نیویارک (اے پی پی) امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں بارش اورسیلاب سے 5 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوںلوزیانا اور مسیپی میں سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث متعدد علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔