• news

ٹریفک بارے شعور اجاگر کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے: طارق بٹ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم کا آغاز کرنے والے سماجی رہنما محمد طارق بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ کے ساتھ اپنی آنے والی نسلوں کو شعور دینے کیلئے بلاتاخیر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ جین مندر سے مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طارق بٹ نے کہا کہ ٹریفک کا شعور اجاگر کرنا صرف ٹریفک وارڈنز کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کیلئے حکومت اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن