• news

بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں کمپوٹنگ و ٹیکنالوجی کے ابھرتے رجحانات و جدت طرازی کے موضوع پر پہلی نیشنل کانفرنس کا انعقاد

لاہور (پ ر) بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں کمپیوٹنگ و ٹیکنالوجی کے ابھرتے رجحانات و جدت طرازی کے موضوع پر پہلی نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد قومی سطح پر صنعتوں کے ماہرین‘ محققین‘ اساتذہ و طلبہ کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جس کے ذریعے کمپیوٹنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی نئی ایجادات و رجحانات کو قومی ترقی کیلئے معاون و مددگار قرار دیا جائے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا کردار جدید تحقیق کے ذریعے مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے بہت اہم ہے۔ اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس وائس ایڈمرل (ر) خواجہ غضنفر حسین ایچ آئی (ایم) نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے انعقاد میں ہائرایجوکیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن