مولانا فضل الرحمن بن محمد کے بڑے بھائی حافظ محمد بشیر انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد کے بڑے بھائی حافظ محمد بشیر گزشتہ روز 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نمازجنازہ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے پڑھائی۔ بعدازاں انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گلبرگ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔