24 مارچ کو عالمی یوم انسداد تپدق بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا: چودھری محمد نواز
لاہور (پ ر) پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے 24 مارچ کو عالمی یوم انسداد تپدق (ورلڈ ٹی بی ڈے) بھرپور طریقہ سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس موقع پر عوام کو تپدق کے مرض سے بچائو کی تدابیر سے آگاہ کرنے کا جامع منصوبہ بنایا گیا ہے اور خصوصاً سکولوں کے طلباء و طالبات کو مرض بارے آگاہ کیا جائے گا جبکہ نادار مریضوں کو مفت علاج کے اقدامات میں تعاون بھی حاصل کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد نواز نے کہا کہ ورلڈ ٹی بی ڈے پر عام لوگوں میں تپدق سے بچائو کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر ادارے کی ذیلی تنظیموں کے زیراہتمام واکس اور مجالس مذاکرہ ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولتیں دلانے کیلئے فنڈز ریزنگ کی مہم بھی تیز کی جائے گی۔