یوحنا آباد چرچ میں بم دھماکے سے جاں بحق ہونیوالوں کی یاد میں کیتھولک اور کرائسٹ چرچ میں شمعیں روشن کی گئیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسیحا ملت پارٹی کے زیراہتمام یوحنا آباد میں چرچیز میں بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یادمیں آج سینٹ جان کیھتولک چرچ یوحنا آباد اور کرائسٹ چرچ یوحنا آباد کے سامنے الگ الگ شمعیں روشن کی گئیں۔ جس میں مسیحا ملت پارٹی کے قائمقام مرکزی صدر ولیم جاوید اور روزی اسلم سہوترا نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ شمعیں روشن کیں۔