امریکہ: بھارت نژاد کی بجائے گارلینڈ کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر اوباما نے سپریم کورٹ کے جج کیلئے ایپلٹ کورٹ کے جج میرک گارلینڈ کو نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قبل ازیں بھارت نژاد جج سری نواسن کا نام سپریم کورٹ میں نامزدگی کیلئے لیا جا رہا تھا۔ ادھر سپیکر ریان کے ترجمان ایشلی سٹرانگ نے کہا ہے کہ ریان یہ نامزدگی قبول نہیں کریں گے۔ترسٹھ سال کے گارلینڈ واشنگٹن اپیلز کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ گارلینڈ کو آنجہانی جسٹس انینٹون اسکالیا کی جگہ نامزد کیا گیا۔ اسکالیا قدامت پسند تھے جبکہ گارلینڈ اعتدال پسند جج ہیں۔ امریکی سینٹ میں اکثریتی ری پبلکن ارکان نے کہا ہے کہ گارلینڈ کی نامزدگی کو بلاک کریں گے۔