اسلام آباد میں مقیم تمام غیر ملکیوں نے کوائف جمع کرا دیئے: ترجمان وزارت داخلہ
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر تمام غیر ملکیوں نے اپنے کوائف جمع کروا دئیے۔ چوہدری نثار نے ان غیر ملکیوں کو اپنی 303رہائشگاہوں کے کوائف 24گھنٹوں میں پولیس کو دینے کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کوائف جمع نہ کروانے کی صورت میں غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔