• news

صدر ممنون نے ترکمان صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی

اسلام آباد (آئی این پی) صدر ممنون حسین نے ترکمانستان کے صدر قربان علی برد محمدوف کو پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ اس سلسلے میں قائداعظم یونیورسٹی کی جانب سے ایوان صدر میں کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا جس میںڈ وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ سعد رفیق، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیر برائے دفاعی پیداوار غلام مصطفی جتوئی، چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ مفتا ح اسماعیل اور وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امور طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔ صدر نے ترکمانستان کے صدر کو اعزازی ڈگری سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ ترکمانستان کے صدر قربان علی برد محمدوف نے اپنے خطاب میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر خوشگوار دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات مشترکہ تاریخی اور ثقافتی ورثے سے وابستہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن