• news

اسلام آباد: رفاعی ادارے کی خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنیوالا شخص گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے نے ایک رفاحی ادارے کی خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے حراساں کرنیوالے شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عمر فیض اللہ بنگش گذشتہ کئی ماہ سے ایک رفاعی ادارے کی خواتین کو غیراخلاقی اور نازیبا ای میلز کے ذریعے ہراساں کر رہا تھا کارروائی ادارے کی جانب سے وزیر داخلہ کو باضابطہ درخواست پر کی گئی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہراساں کرنیوالے افراد سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن