مودی کی پیمائش مکمل،اپریل میں مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم میں نظر آئیگا
لندن (بی بی سی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپریل میں برطانیہ کے معروف مادام تسود میوزیم کا حصہ بننے والے ہیں۔ رواں سال اپریل سے لندن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کے مادام تسود میوزیم میں ان کو دیکھا جا سکے گا۔ وزیر اعظم مودی سے قبل بھارت کے کئی شخصیات مادام تسود کی زینت بن چکی ہیں جن میں گاندھی، اندرا گاندھی سے لیکر شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے تک شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی سوشل میڈیا پر بھی بہت مقبول ہیں اور اوباما کے بعد ٹوئٹر پر دوسرے سب سے زیادہ مقبول سیاست دان ہیں۔ میوزیم کے کاریگروں نے رواں سال کے آغاز میں دہلی جا کر ان کے جسم اور چہرے مہرے کی پیمائش کی تھی۔ اس مجسمے میں مودی اپنے مخصوص کرتے اور بادامی رنگ کی جیکٹ میں نمستے کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔